مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن کے نو منتخب صدر ولودیمیر زیلینسکی کے دورہ جرمن اور اس کے استقبالیہ کی تقریب میں جرمن چانسلر انجیلامرکل کے کانپنےکی وڈیووائرل ہوگئی جس نے سب کو حیران کردیا۔ اطلاعات کے مطابق استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے ترانے بجانے کے دوران یوکرائنی صدر کے ساتھ کھڑی جرمن چانسلر انجیلامرکل بُری طرح کانپتی اور ہونٹ بھینچ کر اپنے آپ کو قابو کرتی رہیں۔ترانے ختم ہونے تک خود کو سنبھال کر انجیلامرکل یوکرائنی صدر کے ساتھ چلی گئیں۔صحافیوں کے استفسار پر انجیلامرکل نے اپنے ٹھیک ہونے اور کانپنے کی وجہ بتائی کہ وہ پانی کم پیتی ہیں۔
یوکرائن کے نو منتخب صدر ولودیمیر زیلینسکی کے دورہ جرمن اور اس کے استقبالیہ کی تقریب میں جرمن چانسلر انجیلامرکل کے کانپنےکی وڈیووائرل ہوگئی جس نے سب کو حیران کردیا۔
News ID 1891482
آپ کا تبصرہ